ویب ڈیسک : آزاد کشمیر میں بھارت کا یوم آزادی پوری کشمیری قوم نے یوم سیاہ کے طور پر منایا ۔سیاہ جھنڈے لہرا کر بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
آزاد کشمیر میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، شہریوں سیاہ جھنڈے لہرائے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کیے ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو کشمیری مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک رکھا ہوا ہے وہ عالمی دنیا سے ڈھکا چھپا نہیں ۔حالیہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں مودی حکومت کو بدترین شکست کا سامنا اٹھانا پڑا ،دنیا کے سامنے اسکا اصل چہرہ بے نقاب ہوا۔
واضح رہے پاکستان کے یوم آزادی پر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر دونوں جگہ پاکستان سے اظہار محبت اور پاکستانی پرچم لہرائے گئے ، مقبوضہ کشمیر کی دیواروں پر بھی پاکستان کے یوم آزادی اور حق معرکہ کی مناسبت سے پوسٹر لگ گئے تھے