ویب ڈیسک:امریکی خاتون باڈی بلڈر ہیلی میک نیف اچانک 37 سال کی عمر میں چل بسیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی میک نیف مقامی سطح پر باڈی بلڈنگ کی چیمپئن بھی رہ چکی تھیں۔ وہ غذائیت اور صحت سے متعلق کوچ اور نیوٹریشنسٹ بھی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی میک نیف کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہ ہوسکی۔
سوشل میڈیا پر ہیلی میک نیف کے فالوورز کی جانب سے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔