لاہور بورڈ کا انوکھا کارنامہ ، طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا

 لاہور بورڈ کا انوکھا کارنامہ ، طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : لاہور بورڈ کا انوکھا کارنامہ ، نہم جماعت کی رجسٹریشن فیس جمع کرانے کے آخری روز ہی ڈبل فیس وصول کرنا شروع کردی۔ڈبل فیس کیساتھ واؤچر نکلنے پر طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
 لاہور بورڈ کے تحت سنگل فیس کے ساتھ نہم کی رجسٹریشن بھجوانے کا منگل کو آخری روز تھا۔لیکن تعلیمی بورڈ نے آخری روز ہی ڈبل فیس وصول کرنا شروع کردی۔ہزاروں بچوں کے ڈبل فیس کے ساتھ واچر نکلنے پر انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔سکول سربراہان درخواستیں لے کر تعلیمی بورڈ کے دفتر پہنچ گئے۔صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن محمد شعیب کا کہنا ہے تعلیمی بورڈ فوری طور پر رجسٹریشن کی ڈبل فیس وصول کرنے کا نوٹس لے۔سنگل فیس کیساتھ رجسٹریشن بھجوانے کی 15اگست آخری تاریخ تھی۔ایک دن قبل ہی ڈبل فیس وصول کرنا امیدواروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا تھا امیدواروں نے سنگل فیس کے ساتھ ہی رجسٹریشن کرائی۔