پنجاب میں صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی 

Change in Portfolios of Provincial Ministers in Punjab
کیپشن: Provincial Ministers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت  نے  وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی کردی،  بشارت راجہ سے پبلک پراسیکیوشن واپس لے لی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق بشارت راجہ کو پارلیمانی امور اور تحفظ ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا، صوبائی وزیر قانون خرم ورک سے پارلیمانی امور واپس لے لی گئی  جبکہ   یاسمین راشد سے پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کی وزارت واپس لے لی گئی ہے، یاسمین راشد اسپیشلائزڈ ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن کی وزرات دیکھیں گی ۔

 اختر ملک کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی وزارت دے دی گئی ، راجہ یاسر ہمایوں نے پی آئی ٹی بی کا محکمہ واپس لے لیا گیا ، ارسلان خالد پی آئی ٹی بی کے امور دیکھیں گے جبکہ  بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی پبلک پراسیکیوشن کے امور دیکھیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer