لاکھوں روپے بل آنے ریٹائرڈ جج بھی عدالت پہنچ گئے

Lahore Highcourt
کیپشن: Lahore Highcourt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رضا: لاکھوں روپے بل آنے پر ریٹائرڈ جج بھی عدالت پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بجلی کا بل 1لاکھ20 ہزار634 روپےبھجوانےکااقدام  ریٹائرڈ جج نے  ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔  بجلی کے بل کی وصولی روکنےکیلئےحکم امتناعی کی درخواست پرنوٹس جاری۔ ہائیکورٹ نے لیسکوچیف سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شاہد وحید نےخورشید انور بھنڈر کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔درخواست گزار کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ لیسکو نےبغیرریڈنگ کےبوگس بل بھجوایاہے۔ بل پر تصاویر غیر واضح اور بل ریڈنگ کے مطابق نہیں ہوتا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر