کرونا وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق، 459 نئے کیسز رپورٹ

Corona Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے 2 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 459 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ دو مریضوں کا انتقال ہو گیا۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 ہزار 45 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.54 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 172 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 63 ہزار 347 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 529 ہو چکی ہے۔