ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل نایاب کے قتل کا ڈراپ سین

Model Nayab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) گزشتہ ماہ ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ماڈل کو سوتیلے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

ماڈل نایاب کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کا قاتل سوتیلا بھائی ہی نکلا، پولیس کے مطابق مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی اسلم نے غیرت کے نام پر نایاب کو قتل کیا۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا، پھر کپڑے اُتارے تاکہ قتل کو زیادتی کا رنگ دیا جا سکے، سی آئی اے پولیس وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی مدد سے قاتل تک پہنچی، نایاب کے قتل کا واقعہ 11 جولائی کو پیش آیا تھا، ماڈل نایاب کا دوسراسوتیلا بھائی محمد علی کیس میں مدعی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماڈل قتل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور پارٹی میں مقتولہ ماڈل کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہو گیا تھا، نایاب دعوت سے واپس آگئی اور اسی رات اپنے بھائی کو فون کیا، سوتیلے بھائی نے حالات کو واقعہ اٹھاتے ہوئے نایاب کو قتل کر دیا اور حالات کو الجھانے کیلئے مختلف رنگ دیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer