ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Ayeza Khan
کیپشن: Ayeza Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  دنیا میں کچھ ایسے چہرے ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک نظر میں بھا جاتے ہیں،اداکارہ عائزہ خان بھی انہی چہروں میں سے ایک ہے، عائزہ خان اپنی خوبصورتی اوراداکاری سے ناظرین کے دل موہ لیتی ہیں، عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا، اداکارہ  آج کل سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں, عائزہ خان کے انسٹاگرام پر  9.2  ملین فالوورز  ہیں، اداکارہ  فین فالوونگ میں  دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے.

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئیں۔ اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سکن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

اداکارہ کی تصاویرکو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ کی اس تصویر کو صرف 13 گھنٹے میں 93 ہزارسے زائد لوگوں نے پسند کیا جبکہ اس پر پیار بھرے تبصرے بھی کیے۔

Sughra Afzal

Content Writer