عید قربان قریب، مویشی منڈی میں جانور موجود مگر خریدار بہت کم

عید قربان قریب، مویشی منڈی میں جانور موجود مگر خریدار بہت کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: عید قربان میں چھے روز باقی ،مویشی منڈیوں میں رونقیں بھی لگ گئی،ٹاون شپ مویشی منڈی میں جانور تو موجود مگر خریدار بہت کم ہیں۔

سٹی 42 کے مطابق عید قربان کے قریب آتے ہی مویشی منڈیاں بھی آباد ہو گئی۔ٹاون شپ کالج روڈ پر واقع مویشی منڈی میں بیل ، کرے ، گائے ، دنبہ موجود ، خریدار اچھے سے اچھا جانور خریدنے کا خواہش مند  خریدار کہتے ہیں کہ منڈی میں بکروں کی قیمت گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے ۔خریدار وں کا کہنا ہے کہ قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے خالی ہاتھ واپس جانا پڑتا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پیپکو افسران کو ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری 

 دوسری جانب  بیوپاری کہتے ہیں کہ ہر چیز کی مہنگائی کے ساتھ بکرے بھی مہنگے ہوئے ہے ۔ بیوپاری مویشی منڈی پر انتظامات پر مطمین نظر آئے مگر پانی کی سہولت دور ہونے پر شکوہ بھی کیا ۔ بیوپاریوں کے مطابق ابھی مویشی منڈی میں خریداروں کا رش نہیں ہے ۔ امید ہے کہ ایک دو روز میں خریدار بھی زیادہ آئے گے