ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کاپنجاب میں یونین کونسلزکی حدبندی سےمتعلق شیڈول جاری

الیکشن کمیشن کاپنجاب میں یونین کونسلزکی حدبندی سےمتعلق شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: الیکشن کمیشن  نے پنجاب میں یونین کونسلزکی حدبندی سےمتعلق شیڈول جاری کردیا ۔
آرٹیکل222اورالیکشن ایکٹ2017کےتحت حدبندی کاعمل مکمل کیاگیا۔انتظامی تیاریاں،نقشہ جات،فارم پرنٹنگ،کمیٹیوں کی ٹریننگ کل تک مکمل کی جائے۔
ڈیلمی ٹیشن کمیٹیزکی جانب سےحلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست مکمل کی جائے۔حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست20اپریل سے21مئی تک مکمل کی جائےگی۔ابتدائی فہرست کی اشاعت25مئی2026کوکی جائےگی۔
شہریوں کےاعتراضات جمع کرانےکی مدت26مئی سے23جون2026تک مقرر کی گئی ۔ 
الیکشن کمیشن کے مطابق عیدتعطیلات کےدوران اعتراضات جمع نہیں کرائےجاسکیں گے،اعتراضات پرسماعت اورفیصلے22جولائی2026تک مکمل کیےجائیں گے۔
عاشورہ تعطیلات کواس عمل سےخارج رکھاجائے گا۔ڈیلمی ٹیشن اتھارٹیزکےفیصلوں کی کمیٹیوں کوترسیل کی آخری تاریخ4اگست مقرر کی گئی ۔ 
حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست10اگست2026کوجاری کی جائےگی۔
تمام مراحل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نگرانی میں مکمل کیےجائیں گے۔