شاہد سپرا: لاہور شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے لیسکو کو سسٹم میں 1200 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
لیسکو ذرائع کے مطابق کمپنی میں ڈیمانڈ 3280 میگاواٹ بجلی کی ہے جبکہ فراہمی 2000 میگاواٹ کی جارہی ہے کیونکہ لیسکو کو سسٹم پر 1200 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے طلب و رسد میں فرق پرلیسکو کے 460 سے زائد فیڈرز بند کر دیئے گئے۔
دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعثٖ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے خاص کر بچے اور بزرگوں کیلئے گھنٹوں بجلی کا غائب ہونا اذیت کا باعث بن رہا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث اسپتالوں اور کاروباری مراکز پر جنریٹر کے استعمال سے مزید اخراجات بڑھ گئے ہیں عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔