سٹی 42: ایران نے امریکا سے مذاکرات کے تسلسل کی تصدیق کردی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا اب مذکرات مکمل جنگ بندی کیلئے ہوں گے ۔ پاکستانی وفد مذاکرات کے تسلسل کیلئے ایران کا دورہ کرے گا۔ اسماعیل بقائی نے بتایا کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے بعد بھی پاکستان کے ذریعے متعدد پیغامات کا تبادلہ ہوا۔
مکمل جنگ بندی ۔۔ پابندیا ں ہٹانے اور جنگی نقصانات کے ازالے پربات چیت ہوئی۔
اسماعیل بقائی نے باور کرایا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ یہ کہنا کہ ایران چند روز میں ایٹم بم بنا لے گا۔قطعی غلط ہے ۔ آئی اے ای او کوبھی یقین دہانی کرا چکے کہ ایران ایٹم بم نہیں بنانا چاہتا ہے۔ ایران کا محاصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ خامنہ کی شہادت امریکہ کے ریکارڈ پر بدنما داغ ہے ۔ خطے میں کسی قسم کی مداخلت قبول نہیں کریں گے ۔ ایران کی نیت ہے سفارتی طریقے سے مسائل حل کریں ۔ امریکہ کی جانب سے سمندری ناکہ بندی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ امریکہ کا یہ اقدام جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے ۔ ایران اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔