ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا انتظامی ایکشن،3 افسران معطل

 ایف بی آر کا انتظامی ایکشن،3 افسران معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: ایف بی آر نے انتظامی ایکشن لیتے ہوئے18 گریڈ کے افسر سمیت 2 انسپکٹرز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے کارروائی ذمہ داریوں میں غفلت کی بنیادپر عمل میں لائی گئی۔

حکا م کے مطابق ایف بی آر نے ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال احمد میمن اور2 انسپکٹرز کو معطل کر دیا ہے تینوں افسران کے خلاف سول سرونٹس ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی کی گئی  گریڈ 18 کے افسر اقبال احمد میمن کو لازم سرٹیفکیشن کورس میں بار بار غیر حاضری پر ہٹایا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایل یو ایم ایس میں منعقدہ ٹریننگ سیشنز میں عدم شرکت کو بنیاد بنایا گیا ہے جبکہ لاہور میں کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کے انسپکٹر شاہد حسین اورکسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ لاہور کے ہی انسپکٹر محمد علی کو بھی معطل کیا گیا  افسران  کی جانب سے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت  برتنے پر یہ اقدام لیا گیا ہے۔