عابد چودھری:بھاٹی گیٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار اوراُسکے دوست کو لوٹ لیا،دوران واردات مزاحمت کرنے پرملزمان نے چھری کے وارسےدونوں کو بھی زخمی کر دیا۔
عباس پولیس لائنز میں تعینات کانسٹیبل کاشف رزاق دوست نادر علی کیساتھ فیملی پارک میں بیٹھا تھا کہ اس دوران ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی ،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چھری کے وارکرکے کانسٹیبل کاشف رزاق کو زخمی کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو 25ہزار روپےنقدی اور پولیس سروس کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ۔
پولیس نے کانسٹیبل کاشف رزاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App