ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی نادررن گیس دفتر کے باہر احتجاج ، گیس دو کے نعرے

سوئی نادررن گیس دفتر کے باہر احتجاج ، گیس دو کے نعرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول : جوہر ٹاؤن میں سوئی ناردرن گیس کے دفتر کے باہر کرامت کالونی کے مکینوں نے گزشتہ 6 ماہ سے گیس کی بلاتعطل فراہمی نہ ہونےپر احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن، کرامت کالونی کے مکینوں نے گیس کےبحران کیخلاف احتجاج کیا مظاہرے میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گیس نہ ہونےپر گیس کی فراہم کرو کے نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ سے علاقہ میں گیس کی فراہمی تقریباً معطل ہےگیس نہ ہونے سے کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ بچے اسکول جاتے ہوئے ناشتے سے بھی محروم رہتے ہیں مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔