ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ :پنجاب حکومت کو اراضی واپس لینے سے روکنے کے حکم میں توسیع

لاہور ہائیکورٹ :پنجاب حکومت کو اراضی واپس لینے سے روکنے کے حکم میں توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری دفاتر کیلئے گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ کی 120 ایکڑ اراضی واپس لینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے.

جسٹس چودھری محمد اقبال نے سیالکوٹ کے ریائشی نوید خالد کی درخواست پر سماعت کی جس میں ویمن کالج یونیورسٹی کی 120 ایکڑ اراضی واپس لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے پہلے سے جاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ، درخواست گزار کے مطابق پنجاب حکومت نے 2005 میں وومن یونیورسٹی سیالکوٹ کیلئے 200 ایکڑ اراضی مختص کی جس پر اب وومن یونیورسٹی کی اراضی پر تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور طالبات زیر تعلیم ہیں. وکیل نے بتایا کہ اب انتظامیہ نے یونیورسٹی کی 120 ایکڑ جگہ واپس لینے کی منظوری دے دی ہے تاکہ اس پر سرکاری دفاتر کی تعمیر کئے جائیں۔

Ansa Awais

Content Writer