یاسر عرفات: نارنگ منڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، بچی گھر سے چیز لینے گئی ملزم ثقلین بچی کو اٹھا کر حویلی لے گیا۔
تفصیلات کےمطابق معاشرے کی فضا اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ بچے، بچیاں اپنے گلی، محلوں میں غیرمحفوظ ہیں، والدین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے جب وہ اپنے بچے یا بچی کو سکول،مدرسے یا دکان سے کوئی چیز لینے بھیجتے ہیں کیونکہ ہوس کے بچاری تاک میں بیٹھے ہوتے ہیں۔
نارنگ منڈی میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کا واقعہ پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ثقلین نے ننھی بچی سےزیادتی کی کوشش کی، بچی گھر سے چیز لینے گئی ملزم بچی ورغلا کر حویلی لے گیا۔
بچی کی چیخ و پکار کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا، نور فاطمہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ نارنگ میں مقدمہ درج کروا دیا۔
پولیس نے فوری ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ والدین کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں۔