لوئر دیر؛ مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی

لوئر دیر؛ مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : لوئر دیر کے اسبنڑ بمقام گاؤں سخاونو میں نزیر ولد خالد کے گھر کا چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ 

حادثے میں دو بچے جانبحق اور تین افراد شدید زخمی ،

کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینس جائے حادثے پر بھجوا دئے گئے ، جن کے مطابق حادثے میں 2 بچے طفل نسیم اللہ بعمر 10 سال اور طفلکہ علیمہ بعمر 12سال جاں بحق ہوگئے، جبکہ محمد نبی بعمر 8 سال ،سمیرا بعمر 14 سال مسماتہ خان بی بی بعمر 40 سال اور منوشاء بی بی بعمر 45 سال زخمی ہوئے ہیں۔

 چھت گرنے سے گھر میں موجود 09 گائیں اور 05 بکریاں ملبے تلے دب گئے۔ 

 ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے تمام افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں کی ہدایات پر  شدید زخمی کو چکدرہ ہسپتال سے سوات ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔