ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے پیڑول کی قیمت میں 10 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 78پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مختصر پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیزل ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت گزشتہ پندرہواڑے پر برقرار رہیں گی، جبکہ پیڑول 10 روپے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 78پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ کے بعد پیٹرول 282روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 186روپے 07 پیسے ہوگئی ہے۔