ویب ڈیسک: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے پیسے کمانے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کے لیے یہ اعلان اپنے ایک ٹوئٹ میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ٹوئٹر صارفین اپنے اکاؤنٹس سے پیسے کمائیں گے ٹوئٹر اُن صارفین سے پہلے 12 مہینوں تک کوئی رقم وصول نہیں کرے گا۔
ایلون مسک نے گزشتہ جمعرات کو کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ٹوئٹر اپنے صارفین کو ’لانگ فارم ٹیکسٹ، گھنٹوں طویل ویڈیو‘ کے ذریعے اپنے مواد تک رسائی کے لیے چارج کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔
Apply to offer your followers subscriptions of any material, from longform text to hours long video!
— Elon Musk (@elonmusk) April 13, 2023
Just tap on “Monetization” in settings.
دوسری جانب ایلون مسک نے ٹوئٹر سے مونوٹائزیشن کے ذریعے پیسہ کمانے سے متعلق پیچیدگیوں کا کوئی ذکر یا تفصیل نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹس سے پیسہ کمانے والے صارفین سے ٹوئٹر کمپنی پہلے 12 مہینے کوئی رقم وصول نہیں کرے گی مگر یہ مستقبل میں ٹوئٹر کے لیے مزید رقم پیدا کرنے کا ایک اقدام ہو سکتا ہے۔