ویب ڈیسک: وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے یونیورسٹی ملازمین کیلئے احسن اقدام اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے مہنگائی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ملازمین کے لئے اعزازیہ کی منظوری دے دی ہے۔ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے نان ٹیچنگ سٹاف کو عید سے قبل ان کی تنخواہوں کے ساتھ ہی اعزازیہ دیا جائے گا۔
یونیورسٹی ملازمین کا وائس چانسلر کے اس قدم پر پروفیسر محمود ایاز سے اظہار تشکر کیا ہے۔