(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد آج فی تولہ قیمت کم ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولے سونے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 600 روپے ہوگئی، 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 968 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 974 ڈالر فی اونس ہے۔