گرین ٹاؤن میں چھ افراد کا سفاکانہ قتل، نشئی نے والدین، بہن، بھانجے سمیت خاندان ختم کردیا

6 person family murdered green town lahore
کیپشن: 6 person family murdered
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں کلیم اختر : گرین ٹاون کے علاقے میں  خواتین سمیت چھ افراد قتل، نشئی نے ماں باپ بہن سمیت خاندان کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

  رپورٹ کے مطابق ملزم عابد گاڑی میں سوارہوکر گرین ٹاؤن کالج روڈ پر واقع اپنے والدین کے  گھر  پہنچا جہاں اس نے اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر والد غلام حسین ، والدہ آسیہ ، بہن راحیلہ ، بھانجا ہمایوں   دم توڑ گئے ۔ جس کے بعد ملزم باگڑیاں میں واقع اپنے سسرال کے گھر جا پہنچا اور وہاں پر بھی فائرنگ کی جس  سے اس کی اور خالہ   ساس شگفتہ موقع پر ہلاک جبکہ  ساس اور سسر شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ملزم عابد کا سسر اسلم   دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا ۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد چھ ہوگئی ۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزم عابد کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے اس کے بیٹے پر تشدد کیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے قائم مقام سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

 لاہور پولیس کے ایس پی صدر حسن کا کہنا ہے کہ نو پندرہ کے قریب کال ہمیں موصول ہوٸی۔ جس پر فوری رسپانڈ کرتے ہوئےقاتل عابد نامی شخص جو آئس نشے کا عادی ہے کو حراست میں لے گیا ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود، مزید تحقیقات جاری ہے۔ جبکہ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا ہے