عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئیں

 عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  بالی وڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی بالآخر اپنے تمام کو پہنچی، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی۔

دونوں کی شادی کے تذکرے زبان زدِ عام ہیں اور پھر گزشتہ روز شادی کی تقریب کے موقع پر رنبیر کپور کی والدہ اداکارہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے خود شادی کی تصدیق کی جس کے بعد ٹوئٹر پر عالیہ اور رنبیر کی شادی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-15/news-1650002581-7900.gif

دونوں اداکار کی آپس میں شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کے سامنے پھیرے لیے، اس شادی میں تھیم گولڈ اور وائٹ رکھی گئی تھی اور تقریباً تمام مہمانوں نے ان ہی رنگوں کے زیب تن کیے۔

رنبیر کی کزنز کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کو بھی شادی کی تقریب کے لیے جاتے دیکھا گیا، ویڈیو میں کرینہ نے سلور رنگ کا لہنگا پہنا جب کہ کرشمہ کپور نے زرد رنگ کی پشواز کا انتخاب کیا۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-15/news-1650002590-5683.gif

شادی کی تقریب جوڑے کے واستو گھر باندرہ میں منعقد ہوئی جس میں صرف اہلخانہ اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میں صرف 50 افراد نے شرکت کی تھی۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-15/news-1650002594-7397.gif

اب خود عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا ہے۔