ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ؛پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ؛پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ پکڑی گئی۔

 پاکستان کسٹمز کے مطابق گولوتی،ڈیرہ اسماعیل خان روٹ پر اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مشتبہ گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمدکرلیا گیا،کسٹمز اہلکاروں نے تعاقب کے بعد سدرا شریف کے مقام پر مشتبہ گاڑی کو روک لیا،جس پر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرارہو گیا،گاڑی سے ایم فور طرز کی رائفلز، جی تھری رائفلز، اے کے۔47 میگزینز اور مختلف کیلیبرز کی ہزاروں گولیاں برآمدہوا ۔

 کسٹمز حکام کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ، گولہ بارود اور گاڑی کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے،اسلحہ کی بھاری کھیپ دہشت گرد اور دیگر ریاست مخالف عناصر تک پہنچنے کا شبہ،سمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات جاری ہیں،قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے فرار ملزم اور اس کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 پاکستان کسٹمز نے غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ روکنےکیلئے حساس اور دور دراز راستوں پر کارروائیاں مزید تیز کرنے کا عزم کیا ہے،پاکستان کسٹمز نے دہشت گرد اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو اسلحہ تک رسائی سے محروم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان کسٹمز کاکہنا ہے کہ ملک کی معاشی سرحدوں کو سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت سے محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے۔