رانا آزر:پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر بڑا نقصان اٹھانا پڑگیا۔
آئی سی سی نے قومی ٹیم پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی کاٹ لیے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں مقررہ وقت کے دوران 11 اوورز کم کرائے، جس پر سلو اوور ریٹ کی کارروائی کی گئی۔
قوانین کے تحت اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر ہر کم اوور کے عوض میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، تاہم زیادہ سے زیادہ جرمانہ میچ فیس کے 50 فیصد تک ہوسکتا ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر عائد جرمانہ قبول کرلیا ہے۔