ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مہنگائی عروج پر: پھل اور سبزیاں عام شہری کی پہنچ سے دور

 مہنگائی عروج پر: پھل اور سبزیاں عام شہری کی پہنچ سے دور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول:شہر میں مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں کے بجائے اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔

سرکاری نرخوں اور اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں واضح فرق سامنے آگیا۔ آلو کی سرکاری قیمت 30 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں 43 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ بینگن 100 کے بجائے 130 روپے، بھنڈی 180 کے بجائے 250 روپے، ٹماٹر 190 کے بجائے 230 روپے اور کریلے 180 کے بجائے 220 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا۔ انگور کی سرکاری قیمت 350 روپے کے مقابلے میں 470 روپے، امرود 220 کے بجائے 300 روپے، آم چونسہ 325 کے بجائے 400 روپے، آڑو 350 کے بجائے 450 روپے اور سیب 360 کے بجائے 430 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح کیلا درجہ اول 190 روپے فی درجن کے سرکاری نرخ کے بجائے اوپن مارکیٹ میں 250 روپے فی درجن تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ اوپن مارکیٹ میں من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخوں پر پھل و سبزیوں کی فروخت یقینی بنائی جائے۔