وقاص احمد: آرائیاں رائیونڈ روڈ پر موٹر سائیکل سے گر کر 65 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر سائیکل پر دو افراد سوار تھے کہ پیچھے بیٹھا شخص اچانک نیچے گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں مذکورہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 65 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔