ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی افغانی مہاجرین کا انخلا؛ کراچی سے جیکب آباد ہولڈنگ کیمپ منتقل

غیر ملکی افغانی مہاجرین کا انخلا؛ کراچی سے جیکب آباد ہولڈنگ کیمپ منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: غیر ملکی افغانی مہاجرین کےانخلا کا سلسلہ جاری  ہے ،  غیر ملکی افغانیوں کو کراچی سے جیکب آباد ہولڈنگ کیمپ پر منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق پانچ بسوں  پر مرد خواتین اور بچوں سمیت 242 افغانیوں مہاجرین کو ہولڈنگ کیمپ پر منتقل کر دیا گیا۔ غیر ملکی افغانیوں کو بذریعہ بلوچستان کے راستے چمن بارڈر سے افغانستان منتقل کیا جائے گا ۔سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد غیر ملکی افغانیوں کو منتقل کیا جائے گا ۔

انچارج ہولڈنگ کیمپ  نے بتایا کہ ہولڈنگ کیمپ پر غیر ملکی افغانیوں کیلئے مکمل سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 

ہولڈنگ کیمپ کے اطراف میں سیکورٹی کے انتظامات  انتہائی سخت کیے گئے ہیں پولیس اور رینجرز تعینات کیے گئے ہیں  ۔