ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حوالہ ہنڈی کے میں ملوث 6 ملزم گرفتار

حوالہ ہنڈی کے میں ملوث 6 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے پشاور زون نے کارروائیوں کے دوران بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے میں ملوث 6 ملزم گرفتار کرلیے۔ 

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران 6 ملزم گرفتار کرلیے، جن میں گل بہادر، اعتبار گل، آصف خان، جمشید، ملک زادہ اور نصیب الحق شامل ہیں۔ ملزمان کو مانسہرہ اور چارسدہ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ چھاپوں کے دوران ملزمان سے 62 لاکھ روپے نقدی، 1100 امریکی ڈالر، سعودی ریال، 14 موبائل فونز، رسیدیں، رجسٹرز اور دیگر شواہد برآمد کیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی بھی قبضے میں لی گئی۔ گرفتار ملزمان برآمد ہونے والی رقم کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

ملزموں کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔