سٹی 42 : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے دوحہ میں ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں قطر اور دیگر مسلم ممالک پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے حق میں غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسلم اُمہ میں اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے خارجہ امور میں قریبی ہم آہنگی کا اظہار بھی کیا۔