ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور ؛ تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

خیرپور ؛ تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خیرپور میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر ٹنڈو مستی کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے، جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ 

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 5 سالہ سمیرا، 6 سالہ اقصیٰ، 30 سالہ عبدالرحمن اور خاتون مراد سنجرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ 

پولیس حکام کے مطابق جانبحق اور زخمی افراد کراچی سے کندھ کوٹ جا رہے تھے، اسی دوران گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال خیرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔