زین مدنی:معروف گلوکارعلی ظفرکاسیلاب متاثرین کیلئےخصوصی فنڈریزنگ کنسرٹ کااعلان، کنسرٹ سےحاصل رقم سیلاب سےمتاثرہ افرادکی بحالی کے لیے لگائی جائےگی۔
کنسرٹ27ستمبر2025 کولاہورالحمراکلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا، کنسرٹ میں علی ظفرکی پرفارمنس کیساتھ دیگرمعروف فنکاروں کی سرپرائزشمولیت متوقع ہے۔
کنسرٹ سےحاصل آمدنی علی ظفرفاؤنڈیشن کےذریعےمتاثرہ خاندانوں کی بحالی،امدادپرخرچ ہوگی۔
گلوکارعلی ظفر کا کہنا تھا کہ کنسرٹ صرف موسیقی نہیں، بلکہ ایک آواز ہے ،آئیں سب ملکراُن لوگوں کے لئےاُمیدکاچراغ بنیں جوآج بھی مدد کے منتظر ہیں۔