سٹی42: بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اس اکاؤنٹ کو چلا رہا ہے۔ یہ بات پاکستان کے وزیر دفاع اور سینئیر موسٹ پارلیمنٹیرین خواجہ آصف نے ایک نیوز چینل سے انٹرویو میں کہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹرائی اینگل بن گیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف، بھارت اور افغانستان ہے، خواجہ آصف نے کہا، پی ٹی آئی کا دہشت گردی کے خلاف ایک بھی مذمتی بیان نہیں آتا، اگر ایسا کوئی بیان کہیں ہے تو دکھایا جائے۔
خواجہ آصف نے کہا، پاکستان میں دہشت گردی کا سلسلہ کسی وقت بھی تھما نہیں تھا، کم ہو جاتا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ (خیبرپختونخوا میں وزیرستان سے متصل) بنوں کا علاقہ اس وقت دہشت گردی کا مرکز بنا ہوا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تو جیل میں ہے، ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جانے والا مواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اس اکاؤنٹ کو چلا رہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ایک تکون بن گئی ہے؛ اس تکون میں پی ٹی آئی، بھارت اور افغانستان ہے، پی ٹی آئی کا دہشت گردی کے خلاف ایک بھی مذمتی بیان نہیں آتا۔
افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپ ہیں،بھارت اور افغانستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
اللہ کے فضل سے کوئی بھی پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرسکتا۔
خواجہ آصف نے کہا، پاکستان اور افواج کی کامیابیوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی امید کے دروازے بند ہوتے جا رہے ہیں۔