ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

Raja Riaz Opposition Leader meets with Chief Election Commissioner, City42, Chief Election Commissioner,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے  چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے جس میں الیکشن سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔

 راجہ ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن سے متلعق تجاویز دیں۔

راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ صدر نے دباو کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ۔ صدر نے اپنے خط میں الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی بلکہ رائے کا اظہار کیا۔

راجا ریاض نے کہا کہ میں انتخابات وسط فروری میں ہوتےدیکھ رہا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے انتخابات سے متلعق تجاویز کے لیے بلایا تھا۔ ملاقات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے تاحال تاریخ نہیں دی۔

راجہ ریاض نے کہا کہ الیشکن کمشنر کے ساتھ ملاقات میں ہم نے آر او عدلیہ سے لینے کی تجاویز دی ہیں۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا، عدلیہ سے آر اوز ہوں گے تو زیادہ شفاف نتائج ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں راجا ریاض نے کہا،کس پارٹی سے الیکشن لڑو نگا یہ ابھی فیصلہ نہیں کیا ۔