ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافہ؟

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافہ؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سمری میں 15 ستمبر سے 30 ستمبر کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کرنے کی تجویز دی ہے۔اسی طرح اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے۔اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
 

Ansa Awais

Content Writer