ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جیکولین فرنینڈس کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

جیکولین فرنینڈس،بالی ووڈ،اداکارہ،منی لانڈرنگ،سٹی42
کیپشن: Jacqueline Fernandez,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دو سو کروڑ کی   منی لانڈرنگ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ایک بار پھر اداکارہ جیکولین فرنینڈس دہلی پولیس کے سامنے تفتیش کے لیے پیش ہوئیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق  دہلی پولیس جیکولین فرنینڈس سے ان کے دوست  سکیش چندر شیکھر کے ساتھ ان کے تعلقات اور ان سے ملنے والے تحائف کے حوالے سے پوچھ گچھ  کی گئی، اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ کتنی بار سکیش سے ذاتی طور پر ملیں اور کتنی بار اس سے فون پر بات کی۔

  قبل ازیں بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی سے بھی تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی  گئی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل دہلی پولیس نے اداکارہ کو تفتیش کے لیے 29 اگست اور  12 ستمبر کو طلب کیا تھا۔