کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ناقص کارکردگی، بلاول بھٹو برہم

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ناقص کارکردگی، بلاول بھٹو برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بلاول بھٹو نے کنٹونمنٹ بورڈ میں ناقص کارگردگی پر پنجاب تنظیم کو اسلام آباد طلب کر لیا  ، اہم تبدیلیاں متوقع
 رپورٹ کے مطابق  صدر پنجاب راجہ پرویز اشرف  سے منسوب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں حالیہ شکست پر چئیر مین پیپلز پارٹی انتہائی برہم ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے سنٹرل پنجاب تنظیم کو فوری اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ اس حوالےسے حسن مرتضٰی اور سعید چیمہ آج سہ پہر بلال بھٹو سے ملیں گے۔ پنجاب کی تنظیم بلاول بھٹو کو انتخابات میں شکست کی وجوہات کےبارےمیں آگاہ کرے گی۔کنٹونمنٹ بورڈ میں شکست کے ذمہ داروں کے تعین کے بعد تبدیلیاں بھی  متوقع  ہیں ۔ جبکہ وسطی پنجاب کی قیادت پیپلز پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے گی۔