آئی جی پنجاب نے ذاتی سٹاف کا لشکر تیار کرلیا

 آئی جی پنجاب نے ذاتی سٹاف کا لشکر تیار کرلیا
کیپشن: آئی جی پنجاب راؤ سردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : درجنوں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز کے باوجود آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ذاتی سٹاف میں سینئر و جونیئرسٹاف کا لشکرتیار کرلیا گیا۔ آئی جی کے ذاتی سٹاف میں اب پی ایس او کی بجائے ایک ڈی آئی جی، ایک اے آئی جی، ایک ایس ایس پی، ایک ایس پی، 2 ڈی ایس پیز اور 2 برانچزکام کریں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی کے ذاتی سٹاف پی ایس او اور چھوٹی برانچ جو تمام معاملات سنبھالتی تھی اب اس کی جگہ ایک بڑا لاؤ لشکر تیارکر لیا گیا ہے۔ جو آئی جی کے احکامات، سمریز، نوٹسز، میٹنگ اور کوارڈینیشن کروائے گی۔ سابق آئی جی انعام غنی جاتے جاتے ذاتی سٹاف کیلئےسٹینڈنگ آرڈر جاری کرگئے۔ آئی جی کے سٹاف میں ڈی آئی جی سٹاف، اے آئی جی ایمپلی منٹیشن اینڈ مانیٹرنگ اور ڈی ایس پی ایمپلی منٹیشن اینڈ مانیٹرنگ سمیت دیگر دفتری سٹاف شامل ہیں۔

پی ایس او، اے پی ایس او  اور  2 ڈی ایس پی رینک کے افسران شامل ہونگے۔ دونوں افسران کیلئے باقاعدہ برانچز بھی موجود ہوں گی۔ ڈی آئی جی سٹاف آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری ہونیوالے احکامات پر عملدرآمد کروائیں گے۔ آئی جی کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں گے۔ ڈی آئی جی سٹاف آئی جی کو فیلڈ فارمیشنز اور دیگر امور پر بریفنگ دیں گے۔

اے آئی جی ایمپلی منٹیشن روزانہ کی بنیاد پر آئی جی کے نوٹسز  کی رپورٹس لیں گے اور آئی جی کے احکامات کا فالو اپ بھی لیں گے۔ پی ایس او آئی جی کی میٹنگز اور کوارڈینیشن کیلئے کام کریں گے اور آئی جی کی گاڑیوں کے فلیٹ کے تمام امور کی نگرانی کریں گے۔