آئی جی پنجاب کا ٹورسٹ پولیس متعارف کرانے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب کا ٹورسٹ پولیس متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب کا سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ٹورسٹ پولیس متعارف کرانے کا فیصلہ، ٹورسٹ پولیس سیاحوں سے کوآرڈینیشن، سیاحتی مقامات کے حوالے سے رہنمائی اور سیاحتی مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے پٹرولنگ سمیت دیگر اقدامات کرے گی، سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی۔

ترقی یافتہ ممالک کی طرح پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ٹورسٹ پولیس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز نے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی ہے، ٹورسٹ پولیس پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مری میں شروع کی جائے گی، جو کہ سی پی او راولپنڈی اور ایس ڈی پی او مری کی سربراہی میں کام کرے گی۔

پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں ٹورسٹ پولیس بنائی جائیگی، ٹورسٹ پولیس میں 75 افسران اور اہلکاروں کو شامل کیا جائے گا، پولیس میں3سالہ سروس جبکہ 25 سے 35 سالہ پولیس افسران واہلکار ٹورسٹ پولیس میں شامل ہوں گے۔

ٹورسٹ پولیس سیاحوں کو سیاحتی مقامات کے بارےمیں آگاہ کرے گی، سیاحوں کیلئے سہولیاتی ڈیسک بھی قائم کیے جائیں گے، ٹورسٹ پولیس 24 گھنٹے سڑکوں پر سیاحوں کی مدد کیلئے موجود رہے گی، ٹورسٹ پولیس میں شامل ہونے والوں کو دوسری ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور خصوصی وردی خریدی جائے گی جس پر ٹورسٹ پولیس کا بڑا لوگو ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer