پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، جعلی پیکنگ تیار کرنے والے گودام سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، جعلی پیکنگ تیار کرنے والے گودام سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خورونوش کے خلاف کریک ڈاؤن، راوی روڈ المدینہ کالونی، بھوگیوال روڈ پر معروف برانڈز کی جعلی پیکنگ تیار کرنے والے گودام سیل کرد یئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق پی ایف اے ٹیم نے راوی روڈ المدینہ کالونی میں ایک گودام پر ریڈ کی اور پتہ چلا کہ یہاں مشہور برانڈز کی جعلی پیکنگ تیار کی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری اور مضر صحت چاکلیٹس کو جعلی امپورٹڈ پیکنگ لگا کر مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔

گودام میں ایکسپائر انرجی ڈرنکس کی دوبارہ لیبلنگ کا کام بھی کیا جاتا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے بھاری مقدار میں تیار جعلی چاکلیٹس، ایکسپائر انرجی ڈرنکس، جعلی پیکنگ اور خام مال برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا جب کہ مالک موقع پر فرار ہو گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بھوگیوال روڈ پر جوبلی فوڈز پروڈکشن یونٹ کو بھی غلط لیبلنگ پر سیل کر دیا گیا ہے۔ معروف برانڈ کی کاپی کر کے بچوں کے لیے غیر معیاری اشیاء خورونوش تیار کی جارہی تھیں۔ نواز موڑ گرین ٹاؤن میں الفرید نان شاپ کو سابقہ ہدایت کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیا۔ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر 12 فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ اور 210 کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔