سٹی 42: وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرانتظامات یقینی بنانےکیلئےتبلیغی مرکزمیں میٹنگ ہوئی ۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق ،سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز، سی او ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر افسروں نے شرکت کی ۔
تبلیغی جماعت شوریٰ ارکان نے سٹریٹ لائٹس، پیچ ورک، انہار ودیگرمسائل سےآگاہ کیا،ڈی سی سیدموسیٰ رضاکی تبلیغی جماعت شوریٰ ارکان کومسائل کےحل کی یقین دہانی کروائی ۔
اجتماع سے قبل تمام مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ڈیوٹیاں تفویض کردی ۔
ڈی سی لاہور نے ہدایات دیتے ہوئے کہا متعلقہ محکمے 21 اکتوبر تک تمام مسائل کے حل کو یقینی بنائیں، تمام محکمے تفویض کردہ کام 21 اکتوبر تک ہر صورت مکمل کریں۔اجتماع گاہ جانے والے راستوں پر سٹریٹ لائٹس فوری فعال کی جائیں۔اجتماع کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے کر عملدرآمد یقینی بنائیں۔صفائی کے بہترین انتظامات کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی خصوصی پلان ترتیب دے۔شرکاء کی سہولت کیلئے ٹریفک کا مربوط نظام وضع کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہاتمام ادارے انتظامیہ کیساتھ مکمل رابطے میں رہیں، شرکاء اجتماع کی میزبانی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔تمام محکمےاپنی ذمہ داریاں احسن طریقےسےانجام دیں۔انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں۔شوریٰ ارکان کیساتھ دوبارہ میٹنگ کرکےانتظامات کاجائزہ لیں گے۔شرکاءکوپُرامن اوربہترین ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئےکارلاکرانتظامات یقینی بنائےگی۔