علی ساہی : گزشتہ کئی روز سے سڑکوں پر فساد برپا کر کے عوامی زندگی کو یرغمال بنا لینے والے مذہبی جماعت کے رہنما کے گھر پر پنجاب پولیس نے ک چھاپہ مارا تو گھر سے قیمتی زیوات کی بھاری مقدار اور نقد کرنسی کے ڈھیر برآمد ہو گئے۔
پولیس نے سڑکوں پر فساد کرنے میں ملوث مزہبی جماعت کے سربراہ کےگھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیل جاری کردی۔
پولیس کے مطابق اس مذہبی رہنما کے گھر سے چھاپےکے دوران ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی بہت بڑی مقدار، طلائی زیورات کی بھاری مقدار، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈ اور دیگر قیتمی سامان برآمد ہوا۔
اس مذہبی رہنماکے گھر پنجاب پولیس کے حالیہ ریڈ کے دوران برآمد ہونے والی ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیوں، پرائز بانڈز و دیگر سامان کی تفصیلات۔۔۔۔#PunjabPolice pic.twitter.com/IGnxFkPzD0
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 14, 2025
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے۔ اس مذہبی رہنما کے گھر سے11کروڑ 44 لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔اس رہنما کے گھر سے برآمد ہونے والی غیرملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی رہنما کےگھر سے برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ برآمد کی جانے والی غیرملکی کرنسی کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
پنجاب پولیس کے مطابق مذہبی رہنما کے گھر سے 6 کروڑ 34 لاکھ روپےسے زائد مالیت کا سونا بھی برآمد ہوا۔