ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کو سہیل آفریدی سے کل حلف لینے کا حکم دے دیا

  پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کو سہیل آفریدی سے کل حلف لینے کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پشاور ہائیکورٹ  کے جج نے گورنر  فیصل کریم کنڈی کو کل  بدھ کے روز سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف لینے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ  کے بنچ کے جج نے سہلی آفریدی سے وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف لینے سے متعلق درخواست پر  آج ہی کارروائی مکمل کی اور آج ہی محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جج نے اس ضمن میں گورنر کو نہیں سنا جن کا یہ مؤقف ہے کہ اب تک انہیں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور ہی نہیں کیا۔

عدالت نے آج منگل کی شام جاری کئے گئے اپنے فیصلے میں کہا  کہ گورنر فیصل کریم کنڈی سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے  وزیراعلیٰ کا حلف لیں۔

ہائی کورٹ کے بنچ کے جج نے فیصلہ میں یہ بھی لکھ دیا کہ اگرگورنر نےحلف نہیں لیا تو اسی دن سپیکر "نومنتخب وزیر اعلیٰ" سے حلف لیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی سربراہی میں بنچ نے  سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ کی حیثیت  سے حلف لینے سے متعلق درخواست  کی مختصر سماعت کی ۔ صوبائی حکومت کے نمائندہ  ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گورنر سرکاری دورے پر گئے ہے وہ کل 2 بجے واپس آئیں گے۔

 چیف جسٹس نے پوچھا کہ گورنر نے حلف کے بارے میں کیا کہا۔

 ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر نے استعفے کی منظوری نہین دی، انہوں نے منظوری دینے سے پہلےعلی امین گنڈاپور کو بلایا ہے۔

جج نے سوال کیا،" آپ یہ بتائیں کہ گورنر نے رضامندی ظاہر کی ہے حلف برداری کے لیے یانہیں."

 اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گورنر کو آنے دیں، وہ فیصلہ کریں گے.  گورنر نے  اپنے وکیل عامر جاوید کو دلائل کے لیے نامزد کیا ہے۔

عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کے لیے انتظار کریں ،کل تک وہ آجائیں تو سب ہو جائے گا، نئے وزیر اعلیٰ کے آنے تک پرانا وزیر اعلیٰ دفتر چلائے گا۔

اس پر عدالت نے کہا، "وہ تو تب ہوگا جب الیکشن نہیں ہوگا.  یہاں تو الیکشن ہوا ہے. " جج نے ریمارکس دیئے، " دیگر جماعتوں نے بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔'

گورنر خیبرپختونخوا  فیصل کرین کنڈی کا بیان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  کا مؤقف یہ سامنے آیا ہے کہ  میں نے کبھی نہیں کہا کہ حلف نہیں لوں گا۔ میں آئین اور قانون پر عمل کروں گا۔ گورنر فیصل کرین کنڈی نے بتایا، میں آج خیبرپختونخوا پہنچ جاؤں گا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ سندھ سے طیارے کےلیے درخواست کی ہے،  میرا جواب ہائیکورٹ میں جمع ہوچکا ہے، میرا جو آئینی فرض ہے، وہ ادا کروں گا۔