ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آوارہ اور باؤلے کتوں کو تلف کرنے کے حوالے سےدرخواست ، رپورٹ طلب

 آوارہ اور باؤلے کتوں کو تلف کرنے کے حوالے سےدرخواست ، رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : آوارہ اور باؤلے کتوں کو تلف کرنے کے حوالے سےدرخواست ، ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شق وار رپورٹ طلب کرلی ۔
 جسٹس خالد اسحاق نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر گزشتہ روز کی کارروائی کا تحریری حکم جاری کیا، جو ایک صفحے پر مشتمل ہے۔درخواست ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آوارہ اور باؤلے کتے شہریوں پر حملے کرتے ہیں، لیکن اس کے تدارک کیلئےحکومت کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔شہریوں کے تحفظ کیلئے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے متعلقہ فریقین سے شق وار رپورٹ طلب کرلی جبکہ مزید سماعت 3 نومبر کو ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer