سٹی42:شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار نے خاتون اور بچے کو کچل دیا۔
حادثے میں خاتون جان کی بازی ہار گئی جبکہ بچہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
پولیس کے مطابق تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی جاری ہے۔