ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکوکامختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندکرنیکا فیصلہ

لیسکوکامختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندکرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  شاہدسپرا:لیسکو نےتعمیراتی وترقیاتی منصوبوں کی بنیادپرمختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

شہرمیں بجلی کےترقیاتی وتعمیراتی کاموں کیلئےشٹ ڈاؤن دینےکی منظوری دیدی گئی,لیسکو کا15اکتوبرسےشٹ ڈاؤن منظورکرکےترقیاتی وتعمیراتی کاموں کاشیڈول جاری کر دیا ہے،ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں 6سے 8گھنٹے بجلی بند ہو گی۔

 جاری کردہ شیڈول   کےمطابق گرڈسٹیشنز اور الیون کے وی فیڈرز کو بند کر کے کام کیا جائےگا،صبح 7سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بجلی بند کرنے کا شیڈول بنایا جائےگا،شٹ ڈاؤن کے دوران درختوں کی کٹائی، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی جائےگی،بجلی کی کمزور کیبلز اور ٹرانسفارمرز کے جمپرز کو مضبوط بنایا جائےگا۔

سسٹم اپگریڈیشن سےآئندہ سال موسم گرمامیں بلا تعطل بجلی فراہمی میں مدد ملے گی۔