ویب ڈیسک: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی شوال ذوالفقار کے والد، ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے، اُنہیں سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔
شوال ذوالفقار کے والد کی وفات پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ نے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ٹیم ممبرز نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے بھی شوال ذوالفقار اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا جارہاہے۔