ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  انٹرنیٹ صارفین کو آج ممکنہ سروس متاثر ہونے کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سمندری کیبل کی مرمت کا کام آج صبح 11 بجے سے شروع کیا جائے گا، جو کہ تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ مرمت بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے تحت کی جائے گی جس میں سمندر کے اندر نصب رپیٹر کی مرمت شامل ہے۔ اس دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا عارضی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ سروس متاثر ہونے کے پیشِ نظر متبادل انتظامات کر لیں۔