ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال

اورنج ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر  لاہور میں جمعہ کے روز بند کی گئی اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی سروسز اب معمول کے مطابق جاری ہیں، اورنج لائن ٹرین پانچ روز بندش کے بعد آج سے دوبارہ اپنے تمام سٹیشنز پر شیڈول کے مطابق روان دواں ہے جبکہ میٹرو بس سروس بھی چار روز کے تعطل کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام میٹرو بس سٹیشنز اور اورنج لائن ٹرین سٹاپس شہریوں کے لیے کھول دیئے گئے ہیں، سکیورٹی اور ٹریفک حالات بہتر ہونے پر آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ہے جس کے بعد لاہور کا پبلک ٹرانسپورٹ نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔